20 جولائی، 2018، 2:49 PM

بیلجیئم کے ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند

بیلجیئم کے ائیرپورٹس پر طیاروں کی آمدورفت بند

بیلجیئم کے ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائیرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔ بیلجیئم کے ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث عائد کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہو رہا۔ ائیرٹریفک کنٹرول سنٹر کے ایک افسر نے مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خاص مسئلہ ہے اور اب یہ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے کہ خرابی پیدا ہونے سے پہلے فلائٹس سے متعلق دستیاب تمام ڈیٹا درست تھا۔ ائیر ٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے ڈیٹا سسٹم میں خرابی دور کرنے اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا گیا البتہ کہا جا رہا ہے کہ خرابی دور ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

News Code 1882391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha