16 جولائی، 2018، 5:41 PM

ایرانی مسلح افواج کے چيف اور پاکستانی فوج کے سربراہ کی ملاقات

ایرانی مسلح افواج کے چيف اور پاکستانی فوج کے سربراہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری نے جی ایچ کیومیں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل ڈاکٹرمحمدباقری نے جی ایچ کیومیں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔پاکستانی  فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چيف آف جنرل اسٹاف اور ان کے ہمراہ  وفد نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی او ر معززمہمانوں نے پاک ایران بہترتعلقات کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک ایران فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیااور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان فوجی تعاون سے خطے میں امن وامان اورسکیورٹی کی صورتحال پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف آج صبح تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ جہاں وہ پاکستان اعلی سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

News Code 1882278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha