25 ستمبر، 2011، 7:55 PM

پاکستان

پاکستانی فوج کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے

مہر نیوز- 25 ستمبر2011ء: پاکستانی فوج کے اعلی کمانڈروں کا خصوصی اجلاس پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان میں امن و اماں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے اعلی کمانڈروں کا خصوصی اجلاس پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان میں امن و اماں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کورکمانڈرز کے اجلاس میں پاکستان کی اعلی فوجی قیادت نے امریکی الزامات کو مسترد کردیا،جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی سیاسی قیاد ت کو اعتماد میں لینے کافیصلہ بھی کیا گيا، اور اسلسلے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی جلد ہی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں پوری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔کور کمانڈرز اجلاس میں ملک کی سلامتی سے متعلقمعاملات کے ہر پہلوکا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک تھے۔واضح رہے کہ امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں امریکی الزامات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکہ ایک طرف طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے اور دوسی طرف پاکستان کوطالبان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتا ہے۔ رائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے تحفظ کے لئے پاکستان میں امریکیوں کی رفت و آمد پر پابندی عائد کرے۔

News ID 1416556

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha