8 جولائی، 2018، 7:06 PM

شمالی کوریا نے امریکہ کو بدمعاش اور گیئگسٹر قراردیدیا

شمالی کوریا نے امریکہ کو بدمعاش اور گیئگسٹر قراردیدیا

شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افہام و تفہیم کے بجائے ایک جارح گیئگسٹر اور بدمعاش کی طرح دھونس و دھمکی کا رویہ اپنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افہام و تفہیم کے بجائے ایک جارح گیئگسٹر اور بدمعاش کی طرح دھونس و دھمکی کا رویہ اپنا رہا ہے۔  اطلاعات کے مطابق پیانگ یانگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ مائیک پمپئو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی گزشتہ ماہ ہونے والی تاریخی ملاقات میں طے پانے والے نکات پر عمل در آمد کا جائزہ لینے شمالی کوریا پہنچے تھے۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان ملاقات کے بعد  پیانگ یانگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کا دورہ اور مذاکرات قابلِ افسوس رہے۔ امریکہ شمالی کوریا کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے آمرانہ طرز عمل اپناتے ہوئے جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کو ختم کرنے کے لیے یک طرفہ دباؤ ڈال رہا ہے جو کہ جارحانہ اور غیر منصفانہ عمل ہے۔

News Code 1882055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha