7 جولائی، 2018، 10:28 PM

درعا کا 90 فیصد علاقہ اور نصیب گزرگاہ آزاد / اسرائیل اور داعش پر مہلک ضرب

درعا کا 90 فیصد علاقہ اور نصیب گزرگاہ آزاد / اسرائیل اور داعش پر مہلک ضرب

شامی فورسز نے اسرائیل کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے اسرائیل کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

شامی فوج کے ذرائع‏ کے مطابق  شامی فوج کا امریکہ اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے سرحدی گزرگاہ نصیب کو بھی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرتے ہوئے صوبہ درعا کا 90 فیصد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔ شامی فوج کے مطابق صوبہ درعا میں پانچ گاؤں پر قبضہ باقی رہ گیا ہے۔ المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا ارادہ تھا کہ وہ اسرائيل اور خلیج فارس کے عرب ممالک کی حمایت سے شام کے جنوبی علاقہ میں باقی رہیں گے لیکن شامی فوج نے ان کے تمام شوم منصوبے ناکام بنادیا ہے۔

News ID 1882034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha