4 جولائی، 2018، 2:03 PM

انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب مسافر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ڈوب کر ہلاک اور 3 مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب مسافر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ڈوب کر ہلاک اور 3 مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق تاحال 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 74 مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم 3 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کشتی میں پھنس کر اس کے ساتھ ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے سیاحتی ساحل سومارٹا میں بھی کشتی ڈوب گئی تھی۔

News Code 1881947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha