1 جولائی، 2018، 8:17 PM

صدر روحانی کا غیر قانونی گاڑیاں در آمد کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

صدر روحانی کا غیر قانونی گاڑیاں در آمد کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر صنعت و تجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی گاڑیاں در آمد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں عوام اور عدالت کے سامنے معرفی کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر صنعت و تجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی گاڑیاں در آمد کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انھیں عوام اور عدالت کے سامنے پیش کریں۔

صدر حسن روحانی نے غیر قانونی طریقہ سے گاڑیاں ملک میں درآمد کرنے اور ملک کے اندر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں غیر قانونی اقدامات پر مبنی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صنعت اور تجارت کو حکم دیا ہے کہ وہ گاڑيوں کی صنعت میں کرپش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں قانون کے حوالے کریں اور ایسے افراد کو عوام کے سامنے بھی پیش کریں۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں غیر قانونی طریقہ سے 6400 سے زائد گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں جن کے خلاف صدر روحانی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1881871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha