27 جون، 2018، 6:49 PM

ترکی میں فوجیوں سمیت 86 افراد گرفتار

ترکی میں فوجیوں سمیت 86 افراد گرفتار

ترکی میں عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگيا ہے ترکی کے مختلف علاقوں سے ایک فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے جن میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگيا ہے ترکی کے مختلف علاقوں سے ایک فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے جن میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق  دہشتگرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری کئے گئے جن میں سے 86 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں 30 حاضر سروس اور سابق فوجی افسران اور 13 امام جماعت شامل ہیں۔ ترک ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ ابھی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی میں 2016 میں ہونے والی ناکام فوج بغاوت کے پیچھے سعودی عرب، امارات اور امیرکہ کا ہاتھ تھا۔ ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ فتح اللہ گولن آج بھی امیرکہ میں مقیم ہیں اور ترکی کے مطالبے کے باوجود ماریکہ نے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

News ID 1881758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha