18 جون، 2018، 5:35 PM

امریکہ کا ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان

امریکہ کا ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان

ترک ذرائع کے مطابق امریکہ نے آئندہ چند دنوں میں ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک ذرائع کے مطابق امریکہ نے آئندہ چند دنوں میں  ترکی کو ایف 35 جنگی طیارہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ  ایف 35 جنگی طیارے کو 21 جون کو ٹیکساس میں ترک  فوج کے حوالے کرےگا۔ اس سے قبل ترکی کے وزير دفاع نے بھی اعلان کیا تھا کہ امیرکہ نے ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔ترک وزير دفاع نور الدین جانیکلی نے کہا کہ ایف 35 جنگی طیاروں کی خرید کے سلسلے میں ترکی 11 ارب ڈالر ادا کرےگا جبکہ اب تک 800 ملین ڈالر ادا کئے جاچکے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترکی نے 100 طیاروں کی درخواست دی ہے جن میں سے 35 کا معاملہ قطعی طور پر ہوچکا ہے۔

News ID 1881510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha