18 جون، 2018، 10:26 AM

یمن میں امریکی سفیر کی الحدیدہ پر سعودی عرب کے حملے کی حمایت

یمن میں امریکی سفیر کی الحدیدہ پر سعودی عرب کے حملے کی حمایت

یمن میں امریکی سفیر نےالحدیدہ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کی بھر پور حمایت کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں امریکی سفیر مٹیو ٹولر  نےالحدیدہ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حملے کی بھر پور حمایت کی ہے جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے اس سے قبل ایک بیان میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے الحدیدہ پر حملے کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا تھا۔ لیکن یمن میں امریکہ کے سفیر نے امریکہ کا خفیہ چہرہ نمایاں کردیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے الحدیدہ پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک حملے کی حمایت جاری ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے الحدیدہ کے بارے میں متضاد مؤقف کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی جلسات کے بارے میں وہ اظہار نظر نہیں کریں گے ۔ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ الحدیدہ جنگ میں امریکی فوج کی طرف سے  سعودی عرب کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ کئی ہفتوں سے الحدیدہ پر شدید ہوائی، زمینی اور دریائی حملوں کا آغاز کررکھا ہے اور وہ الحدیدہ کے نہتے یمنی شہیروں کو بھوک اور پیاس کا شکار بنا کر انھیں تسلیم ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن انصار اللہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ہماری ڈکشنری میں تسلیم کا کوئي آپشنز نہیں ہے ہمارا ایمان  فتح یا شہادت پر ہے اور الحدیدہ کا کنٹرول بھی ان کے ہاتھ میں ہے دشمن کو شکست اور ناکامی کے علاوہ اس محاذ پر کچھ نہیں ملےگا۔

News Code 1881490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha