مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور دیگرصوبوں پر یمن کے نہتے اور بے گناہ عربوں پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کا راہ حل فوجی نہیں ، لہذا یمن پر حملہ آور اور جارح ممالک کو جنگ بند کردینی چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عرب اور امارات کی مشترکہ یلغار سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا اس سے صرف عام شہری متاثر ہوں گے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام گذشتہ 3 برسوں سے سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم اتحادی ملکوں کی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمن کا راہ حل فوجی نہیں لہذا جارح ممالک کو یمن جنگ اب بند کردینی چاہیے۔
![ایران کی یمن پر جارح افواج کے حملوں کی مذمت/ یمن کا راہ حل فوجی نہیں ایران کی یمن پر جارح افواج کے حملوں کی مذمت/ یمن کا راہ حل فوجی نہیں](https://media.mehrnews.com/d/2018/05/07/3/2777521.jpg)
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور دیگرصوبوں پر یمن کے نہتے اور بے گناہ عربوں پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کا راہ حل فوجی نہیں ، لہذا یمن پر حملہ آور اور جارح ممالک کو جنگ بند کردینی چاہیے۔
News ID 1881409
آپ کا تبصرہ