مہر خبررساں ایجنسی افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیز فائر کے باوجود صوبہ قندھار میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں مزید 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز نے اتوار کو بھاری مقدار میں پاکستان سے افغانستان لایا جانے والا دھماکہ خیز مواد پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ بم سازی کیلیے استعمال ہونے والے کیمیائی مادے کو افغانستان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ پاکستان سے سبزی کے ایک ٹرک کے ذریعے بم سازی کیلیے استعمال ہونے والے کیمیائی مادے امونیم نائٹریٹ کی 156 بوریاں افغانستان لائی جا رہی تھیں، جنھیں ضبط کرلیا گیا، پاکستان سے بم سازی کیلیے درکار کیمیائی مادے کے اتنی بڑی مقدار میں افغانستان پہنچانے کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اہلکاروں نے سبزیوں کی بوریاں میں چھپایا گیا قریب 8 ٹن مواد برآمد کیا۔
افغانستان میں عارضی سیز فائر کے باوجود صوبہ قندھار میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں مزید 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1881338
آپ کا تبصرہ