مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 2 مختلف فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی طالبان لیڈر عبدالرحمن سمیت 5 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کارروائی باٹی کوٹ ضلع میں کی گئی جس کے نتیجے میں طالبان لیڈرعبدالرحمن سمیت 3 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے 4 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آچن ضلع میں کی گئی ایک اور فضائی کارروائی میں 2 مزید طالبان بھی ہلاک ہوئے۔ادھر افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کیپٹن نیلوفر رحمانی نے امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی، نیلوفر رحمانی 2015 میں فوجی تربیت کیلیے امریکہ گئی تھیں۔ مشرقی صوبہ زابل میں ایک بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 2 مختلف فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی طالبان لیڈر عبدالرحمن سمیت 5 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1869262
آپ کا تبصرہ