4 جون، 2018، 2:26 AM

ہندوستان کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زمین  سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کی حد  5 ہزار کلومیٹر ہے، اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تاہم اس بار میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس نے مطلوبہ سفر کامیابی سے طے کیا۔ جدید جوہری صلاحیت کے حامل اگنی 5 کا تجربہ اوڑیسہ بندرگارہ کے قریب ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا، میزائل کی رفتار اور اس کی کارکردگی کو ریڈار کی مدد سے مانیٹر کیا گیا۔

News Code 1881175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha