1 جون، 2018، 4:12 PM

اسرائیل نے 17 روزہ دار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیل نے 17 روزہ دار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 17 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 17  فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ بیت المقدس کی العیساویہ اور جبل زیتون کے مقامات میں داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم17 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بیت المقدس سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس دوران قابض فوج نے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ عیسیٰ الجعبری کو سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری کو گرفتار کیا گیا۔

News Code 1881122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha