1 جون، 2018، 3:43 PM

متحدہ پر امارات کی حکومت پر تنقید کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا

متحدہ پر امارات کی حکومت پر تنقید کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا

متحدہ عرب امارات کے ایک مشہور سماجی کارکن احمد منصور کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر امارات کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک مشہور سماجی کارکن احمد منصور کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں مطلق العنان بادشاہت کو نظام حکومت کی وجہ سے عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس مرتبہ سزا پانے والے احمد منصور اور دیگر جمہوریت کے حامی کارکنوں کی جانب سے ملک کے رہنماؤں پر تنقید کی گئی تھی، جسے نازیبا قرار دیا جارہا تھا۔ واضح  رہے کہ احمد منصور ان 5 کارکنوں میں بھی شامل تھے جنہیں 2011 میں دیگر عرب ریاستوں میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سزا سنا دی گئی تھی۔ اس حوالے سے مقامی اخبار دی نیشنل کے مطابق احمد منصور الیکٹرکل انجینئر اور شاعر ہیں، جسے مارچ 2017 میں فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز ایجنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ادھر دائیں بازوں کے گروہوں کی جانب سے احمد منصور کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ان کی گرفتاری آزادی اظہار رائے کی واضح خلاف ورزی ہے۔اس بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ احمد منصور کو سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بولنے پر 10 سال جیل میں قید کردیا گیا۔

News Code 1881120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha