4 مئی، 2018، 11:00 PM

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان غیر معتبر اور غیر مؤثق ہے

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان غیر معتبر اور غیر مؤثق ہے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن کا ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان غیر معتبر اور غیر مؤثق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا  نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن کے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے نزدیک ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی معتبر اداروں کی تائید شدہ رپورٹ ہی  معتبر ہے اور روس کے نزدیک  غیر معتبر اور غیر مؤثق بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ماسکو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اسی وقت تک پابند رہے گا جب تک تمام فریق اس عمل پیرا رہیں گے۔

News ID 1880488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha