24 ستمبر، 2008، 3:48 PM

گروپ 1+5 کا اجلاس ملتوی

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ 1+5 کا اجلاس ملتوی

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ 1+5 کا اجلاس ملتوی

روس نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں فوری اجلاس منعقد کرانے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا جس کی وجہ سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ 1+5 کا اجلاس ملتوی ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان اندرہ نسترنکو نے کل رات نامہ نگاروں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس ،ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ 1+5 کے فوری اجلاس طلب کرنے کو غیر ضروری سمجھتا ہے جبکہ امریکہ اصرار کررہا ہے۔ روسی ترجمان نے کہا اب سفارتکاری کا بہترین موقع ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا بھی یہی کہنا ہے اور اس معاملے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی بات معتبر ہے نہ کہ امریکی حکام کی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ہمیں اور بھی ضروری کام ہیں لہذا اس وقت ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں فوری اجلاس طلب کرنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے ادھر  امریکی وزارت خارجہ کے عہدے دارنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے باعث ایرانی جوہری تنازع پر چھ ملکی اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چھ ملکی وزرائے خارجہ کےاجلاس کی منسوخی جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر دباؤ بڑھانے کو مزید مشکل بنادے گی۔

 

News ID 754937

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha