29 اپریل، 2018، 10:31 PM

امریکہ کی ایران کے مقابلے میں اسرائيل کی مکمل حمایت کا اعلان

امریکہ کی ایران کے مقابلے میں اسرائيل کی مکمل حمایت کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ پمپئو سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے اسرائيل کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کی بالا دستی اور ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ  پمپئو سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے اسرائيل کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کی بالا دستی اور ایران کے مقابلے میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھےگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکہ اسرائیل کی بھر پور مدد کرےگا۔ پمپئو نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاہدے میں امریکہ کی مرضی کے مطابق اصلاحات انجام نہ دی گئیں تو امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔ ادھر ایران نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو ایران بھی این پی ٹی سے خارج ہوجائےگا۔

News ID 1880380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha