مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالیم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم 10 اسرائیلی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائيلی جوانوں کی عمریں 18 سال بتائی جاتی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جوان کا 25 افراد پر مشتمل گروہ اسرائیلی فوج میں خدمت کرنے کے لئے تربیت حاصل کررہا تھا جو صافی دریا کو عبور کرتے ہوئے سیلاب کی زد میں آگئے۔ 15 جوانوں کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا ۔ ذرائع کے مطابق بحر میت میں یہ لوگ صافی دریا عبور کررہے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم 10 اسرائیلی جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1880324
آپ کا تبصرہ