24 اپریل، 2018، 1:01 PM

پاکستان کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردینا ناقابل قبول ہے

پاکستان کو دہشت گردوں کا حامی ملک قراردینا ناقابل قبول ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کیے مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی کا حامی ملک قراردینا ایران کے لئےناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کیے مسلح افواج کے  ڈپٹی کوآرڈینیٹر حبیب اللہ سیای نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ  ظفر محمد عباسی سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی کا حامی ملک قراردینا ایران کے لئےناقابل قبول ہے۔ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ پاکستان کےدرمیان بہت سے تاریخی اور مذہبی مشترکات ہیں اور دونوں قومیں اچھی طرح ایکدوسرے کو پہچانتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعہ دونوں قوموں کو ایکدوسرے سےم زید قریب کرنے کی تلاش و کوشش کریں۔

اس ملاقات میں پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل ظفر محمد عباسی نے کہا کہ ایران ایک عظیم اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ایران کے درمیان بہت سے مشترکات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح موجودہ سطح سے بالا تر ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا نقصان اٹھایا ہے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے۔

News Code 1880257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha