23 اپریل، 2018، 11:13 AM

سعودی عرب کے شاہی محل پر محمد بن نائف کے حامیوں نے فائرنگ کی

سعودی عرب کے شاہی محل پر محمد بن نائف کے حامیوں نے فائرنگ کی

سعودی عرب کے ایک سیاسی اہلکار غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کے ایک سیاسی اہلکار غانم الدوسری نے ریاض میں سعودی عرب کے شاہی محل پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل پرسابق ولیعہد  محمد بن نائف کے حامیوں نے حملہ کیا اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری نے کہا کہ سعودی عرب کے برطرف شدہ ولیعہد محمد بن نایف کے حامیوں نے شاہی محل پر فائرنگ کی اور وہ کسی بھی وقت شاہی محل پر مزید کارروائی کرسکتے ہیں۔

غانم الدوسری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس اہم واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ اس نے کہا کہ محمد بن سلمان امریکہ کے تمام مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے اقتدار کو مضـوط بنانا چاہتا ہے لیکن اسے اندرونی سطح پر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

News ID 1880232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha