14 اپریل، 2018، 12:44 PM

شامی فوج نے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے آسمان پر تباہ کردیا

شامی فوج نے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے آسمان پر تباہ کردیا

شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کے دفاعی میزائل سسٹم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے زیادہ تر میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا جو شام کے دفاعی میزائل نظام کی کامیابی کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کے دفاعی میزائل سسٹم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے زیادہ تر میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا جو شام کے دفاعی میزائل نظام کی کامیابی کا مظہر ہے۔ شامی فوج کے مطابق دشمن نے 110 میزائل شام کی طرف فائر کئے جن میں زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا گيا یا ان کے رخ موڑ دیئے گئے۔ شامی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ حمص پر فائر کئے گئے میزائلوں کا رخ موڑدیا گیا جن میں ایک میزائل پھٹنے سے 3 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1880039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha