مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکمنستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ترکمنستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ، صدر حسن روحانی عشق آباد کا دورہ مکمل کرکے ترکمنستان کے تاریخی شہر مرو پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی تاریخی شہر مرو میں تاریخی آثار اور مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔ پیغمبر اسلام (ص) کے صحابہ کرام کی قبور کی زیارت ، آٹھویں امام (ع) کی قدمگاہ کی زیارت ، ساتویں امام (ع) کے شاگرد حاج یوسف ہمدانی کے مزار کی زیارت اور آخری سلجوقی بادشاہ سلطان سنجر کی قبر پر حضور صدر حسن روحانی کے پروگرام میں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ