مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اوف کی سرکاری دعوت پر عشق آباد پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں ترکمنستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی کے دورہ ترکمنستان کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں اہم قراردیا جارہا ہے۔ صدر حسن روحانی ترکمنستنا کے دورے کے بعد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، ترکمنستان کے صدر کی سرکاری دعوت پر عشق آباد پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1879644
آپ کا تبصرہ