مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔ انجیلا مرکل کا یہ بیان جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ مسلم مخالف بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے قدامت پسند سیاستدان ہورسٹ زیہوفر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ سیاسی مبصرین نے اس بیان پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کی نئی حکومت دائیں بازو کی سیاست کی طرف مائل ہو سکتی ہے لیکن مرکل نے جواب میں کہا کہ جرمنی میں 40 لاکھ مسلمان اور ان کا مذہب اس ملک کا اہم حصہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔
News ID 1879440
آپ کا تبصرہ