15 مارچ، 2018، 5:24 PM

ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں/ملک میں کوئي مشکل ایسی نہیں جو ناقابل حل ہو

ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں/ملک میں کوئي مشکل ایسی نہیں جو ناقابل حل ہو

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں فرمایا: ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں ملک میں کوئی ایسی مشکل موجود نہیں جو قابل حل نہ ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اور نمائندوں نے اپنے چوتھے مرحلے کے پانچویں اجلاس کے اختتام پر رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا: ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں ملک میں کوئی ایسی مشکل موجود نہیں جو قابل حل نہ ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی نے مؤمنین کی ہمراہی ، مدد اور نصرت کا قطعی اور یقینی وعدہ کیا ہے لیکن  اس وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شرائط ہیں جن میں سے  ایک شرط یہ ہے کہ علماء ، حکمراں ، تعلیمی ، تربیتی  اور تبلیغاتی ادارے زہد و تقوی کے ساتھ اپنے وظائف پر عمل کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خبرگان کونسل کی سیاسی حساسیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: خبرگان کونسل ممتاز علماء کی کونسل  ہے جو سیاست اور دین کے باہمی امتزاج کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیاسی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور سکیورٹی شعبوں میں دشمن کے خۂاف جنگ کو سخت اور دشوار قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کے خلاف دشمن کی یلغار ہمہ گير ہے اور بعض افراد یہ فکر کرتے ہیں کہ اس جنگ کو ہم نے شروع کررکھا ہے یہ فکر غلط ،بے بنیاد اور  غفلت پر مبنی ہے۔کیونکہ اسلامی نظام ، دینی حکومت ، توحید، سماجی عدالت ، ظلم و ظالموں کے ساتھ مقابلہ ایسے امور ہیں جنگ کے خلاف دشمن نے جنگ چھیڑ رکھی ہے اور یہ جنگ کوئی تازہ جنگ نہیں بلکہ حق و باطل کا ٹکراؤ ابتداء سے جاری ہے اور فتح ہمیشہ حق کو نصیب ہوئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام اور عوامی نمائندوں کو عملی ہدایت کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: عملی تبلیغ کا اثر زبانی تبلیغ سے کہيں زیادہ ہوتا ہے لہذآ علماء اور حکام کو چاہیے کہ وہ عملی طور پر  تبلیغ   کریں کیونکہ عملی تبلیغات کے اثرات ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی  عملی ہدایت کے ذریعہ کامیابی حاصل کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم عوام کی معاشی مشکلات سے آگاہ ہیں  لیکن اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں کوئی ایسی مشکل نہیں جو قابل حل نہ ہو۔

رہرب معظم انقلاب اسلامی نے خـرگان کونسل کے سربراہ اور نائب سربراہ کی رپورٹ پر بھی شکریہ ادا کیا۔

News ID 1879387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha