سعودی عرب میں عورتوں کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت

سعودی عرب میں نئے اقدامات کے تحت خواتین کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی مل گئی ہے سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی عرب کی عورتوں کو مغربی ثقافت پر چلنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سعودی عرب کی خواتین اب غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی بھی کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں نئے اقدامات کے تحت خواتین کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی مل گئی ہے سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی عرب کی عورتوں کو مغربی ثقافت پر چلنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سعودی عرب کی خواتین اب غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی بھی کریں گی۔ سعودی عرب میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے پروگرام کےتحت پہلے خواتین کو سڑکوں پر محرم کے بغیر ڈرائیونگ کی اجازت ملی اوراب انہیں پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔  خواتین کے عالمی دن پر جدہ میں ایک درجن خواتین کے ایک گروہ نے جاگنگ کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اغاز کیا ہے۔ ان اصلاحات میں عورتوں میں بے پردگی کا رواج اور سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی بھی شامل ہے۔

News Code 1879273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =