5 مارچ، 2018، 10:53 PM

سعودی عرب کی خواتین کو اب سیاحوں کی رہنمائی کی اجازت بھی مل گئی

سعودی عرب کی خواتین کو اب سیاحوں کی رہنمائی کی اجازت بھی مل گئی

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان خواتین کی آزادی کے سلسلے میں نت نئے فیصلے کر رہے ہیں کہ جن کا سعودی عرب کی تاریخ میں کبھی تصور نہیں کیا گیا تھا۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولی عہد محمد بن سلمان خواتین کی آزادی  کے سلسلے میں نت نئے فیصلے کر رہے ہیں کہ جن کا سعودی عرب کی تاریخ میں کبھی تصور نہیں کیا گیا تھا۔ خواتین کے لئے ڈرائیونگ کی اجازت سے لے کر سٹیدیم میں جا کر میچ دیکھنے، میراتھن ریس منعقد کرنے اوراب سیاحوں کی رہنمائی  کی اجازت تک ہر بات ہی نئی ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اب یہ اعلان کیا ہے کہ سعودی خواتین بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کی ڈیوٹی بھی سنبھال سکتی ہیں، یعنی ٹورسٹ گائیڈ بھی بن سکتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ سے ٹورسٹ گائیڈ کا لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔ سعودی عرب میں سیاحت  ڈائریکٹر بدر العبید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خواتین کو لائسنس جاری کرنے کا عمل اسی سال شروع ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورسٹ گائیڈ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین متعلقہ محکمے کی ویب سائٹ سے تمام قواعد و ضوابط اور لائسنس کے حصول کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد عورتوں سے متعلق تمام فیصلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انجام دے رہے ہیں۔ اور وہ سعودی عرب کے معاشرے کو وہابیت کے شکنجے سے خارج کرکے صہیونیت کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے تعلیمی نظآم میں بھی تبدیلی لائی جارہی ہے جس کے لئے امریکہ کی خصوصی ٹیم ریاض میں موجود ہے۔

News ID 1879169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha