28 فروری، 2018، 7:14 PM

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب وہابی دہشت گردوں کےخودکش کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب وہابی دہشت گردوں کےخودکش کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ ہی میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

News ID 1879059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha