اسلام آباد میں ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن شاہ صفی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن شاہ صفی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  سے ملاقات اور گفتگو کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ایرانی فضائیہ  کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستانی فوج کے سربراہ  اور ایرانی فضائیہ کے سربراہ  کے درمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر حسن شاہ صفی اعلی فوجی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔

News Code 1879011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =