9 فروری، 2018، 7:44 PM

بائیس بہمن انقلاب اسلامی کی بقا اور اقتدار کا مظہر/سعودیہ اور امریکہ کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری

بائیس بہمن انقلاب اسلامی کی بقا اور اقتدار کا مظہر/سعودیہ اور امریکہ کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے انقلاب اسلامی کی کامیاب کی سالگرہ 22 بہمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 بہمن انقلاب اسلامی کی بقا اور اقتدار کا مظہر ہے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے انقلاب اسلامی کی کامیاب کی سالگرہ 22 بہمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 بہمن انقلاب اسلامی کی بقا اور اقتدار کا مظہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اللہ تعالی کے احکام اور دین الہی کی سمت ہدایت اور راہنمائي کرے ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی نظام ميں حکام عوام کے امانتدار ہیں اور دین سب سے بڑی امانت ہے لہذا کوئی حاکم یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم لوگوں کی بہشت کے ذمہ دار نہیں ہیں معاشرے سے گناہوں کی روک تھام  اور بہشت کی سمت راہیں ہموار کرنا مسلمان حکمرانوں کی اہم ذمہ داری ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران کی مسلح افواج عزت ، عظمت اور استقلال کی نعمتوں سے بہرہ مند ہیں۔ شاہ ایران امریکی اور اسرائیلی غلام تھا جس نے ایرانی عوام کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا لیکن حضرت امام خمینی (رہ)  کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب نے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر ایرانی قوم کو استقلال اور آزادی جیسی نعمتوں سے ہمکنار کیا ۔ آج ایرانی سرزمین پرامریکہ کے منتخب نمائندے کی نہیں بلکہ  ایرانی قوم کے منتخب نمائندوں کی حکومت ہے۔آج عرب ممالک میں امریکہ کے منتخب بادشاہ حکمرانی کررہے ہیں اسی لئے امریکہ کو عرب ممالک میں جمہوریت کی کوئی فکر نہیں ہے امریکہ شاہ ایران کی طرح آج عرب ممالک کے بادشاہوں کی حمایت کررہا ہے۔ جب تک امریکی بادشاہ عرب اقوام کے سر پر مسلط رہیں گے اس وقت تک عرب اور مسلمان قومیں آزاد نہیں ہوسکتیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے اسلامی جمہوری حکومت کی بنیاد رکھ کر دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا ہے کہ اسلامی نظام ، معاشرے کی  فلاح ، بہبود اور ترقی کا خواہاں ہے ۔ اللہ کی حکومت قانون اور اخلاق پر مبنی ہے اور آج دنیا میں ایرانی حکومت سے بہتر کوئی حکومت نہیں ہے جہاں امریکہ کی مخۃلف سازشوں کے باوجود امن و استحکام قائم ہے اور یہ سب اسلام کی بدولت ہے۔

انھوں نے کہا کہ 22 بہمن ایرانی عوام اور انقلاب اسلامی کے اقتدار کا دن ہے اور ایرانی عوام انقلاب اسلامی  کے اصلی حامی اور پشتپناہ ہیں۔

خطیب جمعہ نے خطے میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق، شام، لبنان ، یمن اور فلسطین کے بحران میں امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشیں جاری ہیں۔  اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے لیکن اللہ تعالی بڑے شیطان اور اس کے اتحادیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادےگا۔

News ID 1878620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha