مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ایک مسافر بردار ڈرون کی پرواز کا کامیاب اتجربہ کیا ہے۔ اسے ای ہینگ 184 کا نام دیا گیا ہے جسے ہر موسم میں پرواز کےلیے موزوں قرار دیا جارہا ہے۔
چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون ایک وقت میں کئی مسافروں کو لے کر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ ثبوت کے طور پر کمپنی نے اس کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ای ہینگ کا ڈھانچہ کاربن فائبر اور المونیم بھرتوں سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اس کی ہزاروں پروازیں کی جاچکی ہیں۔ ای ہینگ 184 ہر طرح کے موسم میں پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور مکمل طور پر خود کاربھی ہے۔ ڈرون کو اتنی تیز ہواؤں میں بھی آزمایا گیا ہے جو ساتویں زمرے کے طوفان میں پیدا ہوتی ہیں اور یوں یہ بارش اور تیز ہواؤں میں آسانی سے پرواز کرسکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مکمل طور پر خود مختار مسافر بردار ڈرون ہے جس میں بیٹھ کر آپ ایک ڈسپلے پر اپنی منزل کا تعین کریں تو یہ ازخود وہاں روانہ ہوجاتا ہے۔ دھند ہو یا بہت گرمی یہ ہر قسم کی موسمی شدت جھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ