6 فروری، 2018، 12:22 PM

مالدیپ میں15 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ

مالدیپ میں15 دن کیلئے ایمرجنسی نافذ

مالدیپ کے صدر نے ملک میں 15 دن کیلئے ایمرجنسی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کے صدر نے ملک میں 15 دن کیلئے ایمرجنسی لگادی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر کیا گیا ہے۔صدرعبداللہ یامین نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق جمہوری طور پر منتخب صدر کے خلاف ٹرائل کو غیرقانونی قرار دینے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق حکم ماننے سے انکارکردیا تھا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےجلاوطن سابق صدرمحمدنشیدکا ٹرائل غیرآئینی قراردیا تھا۔خبرایجنسی نےبتایا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے 15روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اس حکم نامے کے تحت سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارت حاصل ہوگئے ہیں جس کے تحت انھیں لوگوں کو گرفتار کرنے اور قید رکھنے کا حق حاصل ہوگا ۔

News ID 1878538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha