پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما ہلاک

خبر آئی ڈی: 4219305 -
پاکستان میں بنوں کے علاقے غوریوالہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  بنوں کے علاقے غوریوالہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ملک طفیل خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک طفیل خان گھرجارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے وہابی دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

5 + 2 =