مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 4 وہابی دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں جب کہ وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور اہلکارشہزاد جاں بحق ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا، سکیورٹی اہلکاروں کی علاقے میں کارروائی کے دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور ایک اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے۔
آپ کا تبصرہ