28 اگست، 2017، 1:56 PM

پاکستان کے علاقہ بنوں میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقہ بنوں میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران دو وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران جھڑپ میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہی دہشت گردوں نے فائرکھول دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں کی شناخت رحیم اللہ اور زاہد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

News ID 1874873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha