4 فروری، 2018، 11:56 AM

قطر نے سعودی عرب اور امارات کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا

قطر نے سعودی عرب اور امارات کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا

قطر کے وزیردفاع نے قطر کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ناپاک عزآئم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ تھا جسے قطر نے بر وقت ناکام بنادیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیردفاع نے خالد بن محمد العطیہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں قطر کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ناپاک عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ تھا جسے قطر نے بر وقت ناکام بنادیا ۔ قطری وزیردفاع  خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے  حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔ قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ قطری وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News Code 1878497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha