سعودی عرب کا قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ تھا

خبر آئی ڈی: 4149808 -
قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سعودی عرب سن 2014 میں قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ رکھتا تھا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سعودی عرب سن 2014 میں قطر پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔ قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بہتری میں بھی رکاوٹ ایجاد کررہا ہے۔ ہم بہر حال اپنے ملک کا دفاع کریں گے ہم اللہ کے علاوہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ خالد العطیہ نے کہا کہ قطر کا اقتصادی محصرہ کرنے والے دو ملکوں کے سربراہ 1996 میں قطر میں کودتا کی رہبری کررے تھے اور کودتا کی شکست کے بعد انھوں نے کودتا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " خوف زدہ نہ ہوں مستقبل میں دوسری جگہ سے توپیں پہنچ جائیں گی۔ قطری وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ بحران بھی ویسا ہی تھا لیکن اس کی حکمت عملی میں فرق تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

6 + 4 =