مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر مؤثر تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل حتی اپنے رکن ممالک کے اختلافات کو دورنہیں کرسکتی ۔ قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک بحران کا اصل ذمہ دار ہیں۔ اس نے کہا کہ مصر کے ساتھ قطر کے اختلافات اساسی نہیں ہیں۔ سعودی عرب جھوٹ بول رہا ہے سعودی عرب خود دہشت گردوں کی حمایت اور خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب کی دہشت گردی یمن میں سب کے سامنے عیاں ہے۔
قطر کے وزير خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر مؤثر تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل حتی اپنے رکن ممالک کے اختلافات کو دورنہیں کرسکتی ۔
News ID 1878267
آپ کا تبصرہ