7 جنوری، 2018، 4:33 PM

ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازمیں تصادم میں 32 افراد لاپتہ

ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازمیں تصادم میں 32 افراد لاپتہ

چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی ہیں  جنکی تلاش جاری ہے۔

اطلاعات کےمطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی کارگو جہاز میں ٹکر ہوگئی، جس کے بعد تیل بردارجہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ چین کے بحری جہاز کرسٹل کے عملے کے تمام 21 چینی باشندوں کو بچالیا گیا۔

ایرانی تیل بردار جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ تھا جو ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لیکر جنوبی کوریا جارہا تھا کہ اس دوران مشرقی چین کے ساحل سمندر سے 257 کلومیٹردور کرسٹل جہاز سے ٹکراگیا۔ حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور تیل سمندر کے پانی پر تیر رہا ہے۔ لاپتہ افراد کو بچانے کے لئے جنوبی کوریا اور چین کے اہلکار تلاش کررہے ہیں۔

News ID 1877878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha