7 جنوری، 2018، 4:22 PM

ایرانی صدر نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں قانون کو ابلاغ کردیا

ایرانی صدر نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب  کی حمایت میں قانون کو ابلاغ کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ قانون متعلقہ وزارتخانہ کو ابلاغ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ قانون کو نفاذ کے لئے متعلقہ وزارتخانہ کو ابلاغ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران کے بنیادی آئين کی دفعہ 123 کی روشنی میں فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت پر مبنی آرٹیکل 1 کی شق کے ساتھ منظور شدہ قانون کو نفاذ کے لئے ایرانی وزارت خارجہ کو ابلاغ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے او۔ر فلسطینی عوام کی آشکارا حمایت کی وجہ سے امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔

News ID 1877877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha