24 دسمبر، 2017، 1:25 PM

ونزوئلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

ونزوئلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

ونزوئلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے ناظم الامور کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے ناظم الامور کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی رودریگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔ برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برازیل کے سفیر نے ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل ونزوئلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

News Code 1877568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha