18 دسمبر، 2017، 12:13 AM

روسی صدر کا سی آئی اے کے تعاون پر شکریہ

روسی صدر کا سی آئی اے کے تعاون پر شکریہ

روسی صدرولادیمر پوتین نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے سینٹ پیٹرزبرگ میں ممکنہ دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سی آئی اےکی معلومات پرشکریہ اداکیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدرولادیمر پوتین نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے سینٹ پیٹرزبرگ میں ممکنہ دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سی آئی اےکی معلومات پرشکریہ اداکیا۔

اطلاعات کے مطابق صدر پوتین نے کہا کہ روس بھی مستقبل میں امریکہ پرکسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملےکی معلومات امریکہ  کو فراہم کرےگا۔ روسی صدر نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور اطلاعات فراہم کرنے والے افسروں کا ان کی طرف سے شکریہ ادا کریں۔

روسی سیکیورٹی سروس نےدو روزقبل داعش کے دہشتگرد حراست میں لیےتھے،جو مبینہ طور پر سینٹ پیٹرزبرگ کےچرچ اوردیگراہم مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

ذرائع کے مطابق روس کوامریکی سی آئی اے نےدہشتگردوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

News ID 1877421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha