8 دسمبر، 2017، 1:27 PM

قطر کے بادشاہ کی اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

قطر کے بادشاہ کی اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کی مذمت کی اور اس کے احمقانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر غور کیا۔ قطر کے بادشاہ نے کہا کہ قطر کا بیت المقدس کے بارے میں ٹھوس مؤقف ہے اور وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔

News ID 1877203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha