مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس وزیر سید محمودی علوی نے ملک میں 120 دہشت گردوں ٹیموں کو توڑنے اور نابود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سید محمود علوی نے صوبہ البرز میں صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی خطے میں شکست کے باوجود ایران کے خلاف اپنی گھناؤنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کسی صورت غفلت نہیں کرنی چاہیے۔
سید محمد علوی نے عید میلادالنبی (ع) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام عقل کل اور جنگ کے میدان میں ہمیشہ فاتح رہے ہیں پیغمبر اسلام نے 25 برسوسں میں عرب کے متفرق قبائل کے درمیان امت وسط کو تشکیل دیا اور بہت کم مدت میں اس دور کی عالمی طاقتوں کو مغلوب بنالیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں پیغمبر اسلام کے اخلاق حسنہ اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چاہیے اور اخلاق نبوی کے فروغ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ