مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون اور عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر زوردیا۔فرانس کے صدر میکروں نے اس گفتگو میں عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس عراق کے بنیادی آئین کے اندر اربیل اور بغداد کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
فرانس کے صدر میکرون اور عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1876278
آپ کا تبصرہ