مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے امور میں فرانس کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ دونوں ممالک قدیم تاریخ اور ثقافت کے حامل ہیں ، ایرانی عوام غمرب اور یورپ کو فرانس کے نام سے جانتے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ماضی میں بھی ایران اور فرانس کے تعلقات گہرے اور عمیق رہے ہیں اور آج بھی دونوں ممالک کے تعلقات سابقہ حسن رفتار پر استوار ہیں۔ رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ ایران اور فرانس عالمی سطح پر مختلف امور میں بھی ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں شام کے امور میں فرانس کے نمائدے نے بھی ایران کو خطے کا اہم اور باثبات ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے سلسلے میں ایران کی کوششیں قابل قدر ہیں اور شام و عراق میں دہشت گردی کے خلاف بھی ایران کا کردار اہم اور نمایاں ہے۔
ایران کا فرانس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے امور میں فرانس کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1875995
آپ کا تبصرہ