8 اکتوبر، 2017، 2:09 PM

جرمن چانسلر کا حلیف جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کا عندیہ

جرمن چانسلر کا حلیف جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کا عندیہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے حلیف جماعتوں ایف ڈی پی اور گرین کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے حلیف جماعتوں ایف ڈی پی اور گرین کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انجیلا مرکل نے اپنے قدامت پسند اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ قومی اتحاد بنانے کی کوشش کرے۔ جرمنی میں 24ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں مرکل کی پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی تاہم حکومت سازی کے لیے ان کی پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

News ID 1875808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha