مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی عدالت نے صدر رجب طیب اردوغان کے قتل کی سازش کرنے کے جرم میں 34 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے جنوب مغربی شہر موگلا کی عدالت میں صدر اردوغان قتل سازش کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے 47 ملزمان کو منصوبے میں ملوث ہونے کا مجرم ٹھہرایا اور ان میں سے 34 کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عمر قید کی سزا پانے والوں میں سینیئر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 15 جولائی کو ترکی میں فوج کے باغی دھڑے نے صدر طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی تھی اور اسی دوران صدر اردوغان کو قتل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق صدر اردوغان کو ایجیئن میں واقع ایک پرتعیش ہوٹل میں قتل کیا جانا تھا جو وہاں چھٹیاں منانے کے لیے موجود تھے۔
ترکی کی عدالت نے صدر رجب طیب اردوغان کے قتل کی سازش کرنے کے جرم میں 34 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
News ID 1875729
آپ کا تبصرہ